اور جیساکہ موسیٰ (علیہ السلام) نے اپنی قوم (کے لوگوں) سے فرمایا، بیشک اَللہ نے تم لوگوں کو امر فرمایا ہے کہ تم گائے ذبح کرو، (تو) کہنے لگے کیا آپ ہمارا تمسخر اُڑاتے ہیں؟ (موسیٰ علیہ السلام نے) فرمایا میں اَللہ کی پناہ مانگتا ہوں کہ میں ان جاہلوں میں سے نہ ہو جاؤں