یقیناََ ہم نے اپنے پیغمبروں کو واضح نشانیوں کے ساتھ بھیجا ہے اور ان سب کے ساتھ الکتاب اور (معاشرے کو) توازن رکھنے کے معیار کو نازل فرمایا ہے تاکہ وہ لوگوں (کے معاشرتی نظام) کو انصاف کے ساتھ قائم رکھیں، اور ہم نے اس لوہے (کی معرفت) کو نازل فرمایا جس میں نہایت پُختگی ہے اور لوگوں کے لئے فائدے ہیں۔ اور تاکہ (ہماری ذات) اَللہ (لوگوں کے اعمال کے ذریعے) پہچان کرا دے کہ کون اس ذات (کے دین) کا اور اس ذات کے پیغمبروں کا (قُربان ہوتے ہوئے، مال خرچتے اور کفر و ظلم کے خلاف کسی بھی طرح سے جِہاد کرتے ہوئے) ساتھ دیتا ہے۔ بیشک اَللہ ہی قوت والی غالب (الأمر) ذات ہے