بیشک وہ جو (ہماری ذات کا) انکار کرتے ہیں اور (ہماری ذات) اَللہ کے راستے (پر چلنے سے سختی) سے روکتے ہیں اور اس مسجد الحرام (حُرمات کی جگہ ، مکہ شہر) کو جسے ہم نے اس میں ٹھہرے رہنے والوں اور پردیسیوں کے لئے یکساں بنایا ہے ، اور جو کوئی اس (خطہ) میں (حق شریعة کو چھوڑ کر) ظلم (یا زیادتی) کے ساتھ کا ارادہ کرے گا ہم اسے دردناک عذاب سے مزہ چکھائیں گے