پس (اے حبیبِ مکرم صل اَللہ علیک وسلم) آپ نصیحت فرماتے رہیں، سو آپ (صل اَللہ علیک وسلم) کو مرتبہ کمال تک پہنچانے والی (ہماری) ذات کی نعمت (قرآن) کے ساتھ نہ تو آپ (صل اَللہ علیک وسلم) کاہن (شیطانی جنات کے ذریعے جھوٹی خبریں پھیلانے والے جوتشی) ہیں اور نہ ہی دیوانے ہیں