اور جب آپ (صل اَللہ علیک وسلم) ان (مجاہدوں) میں ہوں تو ان کے لئے نماز یوں کھڑی فرمائیں کہ ان میں سے ایک جماعت کو (پہلے) آپ کے ساتھ (اقتداءً) کھڑا ہونا چاہئیے اور انہیں اپنے ہتھیار بھی لئے رہنا چاہیں ، پھر جب وہ مکمل کر چُکیں تو (ہٹ کر) آپ لوگوں کے پیچھے ہو جائیں اور (اب) دوسری جماعت کو جنہوں نے نماز ادا نہیں کی انہیں آگے آ جانا چاہئیے پھر وہ آپ (صل اَللہ علیک وسلم) کے ہمراہ نماز ادا کریں اور چاہئیے کہ وہ (بھی بدستور) اپنے اسبابِ حفاظت اور اپنے ہتھیار لئے رہیں ، کافر چاہتے ہیں کہ آپ لوگ کہیں اپنے ہتھیاروں اور اپنے اسباب سے غافل ہوں تو وہ آپ لوگوں پر دفعۃً حملہ کر دیں ، اور اگر آپ لوگوں کو بارش کی وجہ سے کوئی تکلیف پہنچے یا بیمار ہوں تو اپنے ہتھیار رکھ دیں آپ لوگوں پر کوئی حرج نہیں ہے اور اپنا سامانِ حفاظت لئے رہیں، بیشک (ہماری ذات) اَللہ نے انکار کرنے والوں کے لئے ذلّت آمیز عذاب تیار کر رکھا ہے