فرمایا جائے گا داخل ہو جاؤ اُمم (گروہوں ، جماعتوں) میں جو جِن اور اِنس میں سے تم سے قبل گزر چکی ہیں ، (جہنم کی) آگ میں جب بھی کوئی (نافرمان) اُمت داخل ہوگی تو وہ اپنے جیسی پر لعنت کرے گی حتاکہ جب اس میں سب اکٹھے گِر چکیں گے تو ان کے پچھلے اپنے اگلوں کے بارے میں کہیں گے ہمارے پروردگار ! یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے ہمیں گمراہ کیا تھا آپ ان کو آگ میں سے دوگنا عذاب دیں ، فرمایا جائے گا ہر ایک کے لئے دوگنا (عذاب) ہے اور لیکن تمہیں اس کا علم نہیں ہے