اے شریعت رکھنے والو!، تم اپنے دین میں حد سے زیادہ نہ بڑھو اور (ہماری ذات) ﷲ کی شان میں حق کے سوا کچھ نہ کہو ، جبکہ مسیح عیسٰی ابن مریم (ہماری ذات) ﷲ کے رسول اور ہمارا کلمہ (کُن) ہیں جس کو ہم نے مریم (علیہا السلام) سے ملا دیا تھا اور (انکی) روح اسی سے ہے ۔ پس تم سب (ہماری ذات) ﷲ اور ہمارے رسولوں پر ایمان یافتہ ہو جاؤ اور مت کہا کرو کہ تین (معبود) ہیں (اس عقیدہ سے) باز آ جاؤ تمہارے لئے یہ بہت بہتر ہے کیونکہ ایک معبود (شان کی مالک) ذات صرف اَللہ ہی ہے ، ہم (ہی ہر فِطر ، خلق ، کُن و ظہور سے ماوراء ذات) سبحان ہیں نہ کہ ہمارے لئے ایک بیٹا ہو ، سارے آسمانوں میں اور زمین میں سبھی کچھ ہمارا ہے ، اور (ہماری ذات) اَللہ ہی انتہائی کارساز کافی ہے