(حبیبِ مکرم) بیشک ہم نے آپ (صل اَللہ علیک وسلم) کی طرف وحی فرمائی ہے جیساکہ ہم نے نوح (علیہ السلام) اور ان کے بعد (دوسرے) نبیین کی طرف فرمائی اور ہم نے ابراہیم و اسماعیل اور اسحاق اور یعقوب اور (ان کی) اسباط اور عیسٰی اور ایوب اور یونس اور ہارون اور سلیمان (علیهم السلام) کی طرف (بھی) وحی فرمائی تھی اور ہم نے داؤد (علیہ السلام) کو (شریعت کے) حصّے دئیے تھے