پس (انہیں جو سزائیں ملیں وہ) ان کی اپنی عہد شکنی پر اور ان کے (ہماری ذات) اَللہ کی آیات سے انکار (کے سبب) ، اور ان کا انبیاء کو ناحق شہید کر دینے (کے باعث) تھیں، نیز ان کی اس بات سے بھی کہ ہمارے قلوب پر غلاف (چڑھے ہوئے) ہیں، (حقیقت میں ایسا نہیں) بلکہ (ہماری ذات) اَللہ نے ان کو انہی کے انکار کے ساتھ جما دیا ہے، پس یہ تھوڑوں کے علاوہ ایمان والے نہیں ہونگے