اب آپ لوگ ایسے بھی (منافق) پائیں گے جو آپ لوگوں سے( ایمان ظاہر کر کے) امان چاہیں گے اور اپنی قوم سے بھی (اُنکو کفر ظاہر کرکے) سب کے سب ہر بار (آپ لوگوں کے خلاف) فتنہ انگیزی میں کود پڑتے ہیں ، سو اگر یہ آپ لوگوں سے کنارہ کش نہ ہوں اور (چال بازی سے) آپ لوگوں کی طرف صلح (کا پیغام) بھیجیں اور (در حقیقت) اپنے ہاتھ (بھلائی سے) روکیں تو آپ لوگ انہیں پکڑ لیں اور انہیں جہاں کہیں بھی (مقابل) پائیں ان کا رد کریں ، اور یہ وہ ہیں جن لوگوں پر ہم نے آپ لوگوں کو کُھلا اختیار دۓ رکھا ہے