پس ان کے لئے (ہم) ان کے پروردگار ان کی التجا قبول فرما لیتے ہیں ، (اور) یقیناً ہم کسی محنت کرنے والے کی مزدوری ضائع نہیں کرتے خواہ ان میں سے مرد ہو یا عورت تم سب ایک دوسرے ہی (کی جنس) میں سے ہو ، پس جنہوں نے (ہماری ذات کی رضا کے لئے) ہجرت کی اور اپنے گھروں سے نکالے گئے اور ہماری راہ میں ستائے گئے اور (ہماری خاطر) لڑتے رہے اور شہید کئے گئے تو ہم ضرور ان کے گناہ (ان کے نامہ اعمال سے) مٹائیں گے ، اور ضرور انہیں بہشتوں میں داخل فرمائیں گے جن کے نیچے (بحر القُدرہ سے خارج ہوئے) دریا بہتے ہیں ، یہ (ہماری ذات) اَللہ کے ہاں سے بہترین ثواب ہے اور (ہماری ذات) اَللہ کے ہاں حُسن الثواب (مصدر الانوار) ہے