يقیناً آپ لوگوں کے لئے ابراہیم (علیہ السلام کی صورت) میں اور وہ سب جو ان (علیہ السلام) کے ساتھ (ایمان یافتہ) رہے ایک بہترین طرز (حیات، اقتداء) ہے، جبکہ انہوں نے اپنی قوم سے فرما دیا تھا بیشک ہم تم لوگوں سے اور ان (باطل) معبودوں سے جن کی تم لوگ اَللہ کے علاوہ بندگی کرتے ہو بالکل بیزار ہیں، ہم نے تمہارا انکار کر دیا ہے اور اب ہمارے اور تمہارے درمیان ہمیشہ کے لئے دشمنی اور بغض ظاہر ہو گیا ہے حتاکہ تم اکیلی ذات اَللہ پر ایمان یافتہ نہ ہو جاؤ۔ ابراہیم (علیہ السلام) کے اس قول کے علاوہ جو انہوں نے اپنے ابا سے کہا تھا کہ میں آپ کے لئے (اَللہ کی بارگاہِ اقدس سے) ضرور بخشش طلب کروں گا اور میں اَللہ کے مقابلے میں آپ کے لئے کسی شے کا اختیار ہرگز نہیں رکھتا۔ (اور انہوں نے دعا کی) ہماری پرورش فرمانے والی ذات آپ ہی کی ذات (کبریائی) پر ہم بھروسہ مند ہیں اور آپ ہی کی ذات کی طرف ہم نے رجوع کیا ہے اور آپ ہی کی طرف (سب کچھ) پلٹنا ہے