"ھو" ہماری ذات ہے جس نے اہل کتاب میں سے (شریعت محمدی صل اَللہ علیہ وسلم کا) انکار کرنے والوں کو اس پہلے ہی حشر (اجتماع) میں ان کی جگہوں سے نکال دیا ہے، آپ لوگوں کو یہ گمان بھی نہیں تھا کہ وہ باہر نکل جائیں گے۔ اور انہوں نے یہ یقین کر رکھا تھا کہ ان کے قلعے انہیں (ہماری ذات) اَللہ (کے عذاب) سے بچا لیں گے، تو (ہماری ذات) اَللہ نے انہیں وہاں سے آ لیا جہاں سے انہوں نے سوچا بھی نہ تھا، اور اس ذات نے ان کے قلوب میں (مومنین کا) رُعب (دبدبہ) ڈال دیا ہے۔ وہ اپنے گھروں کو اپنے ہی ہاتھوں سے اور ایمان یافتہ ہونے والوں کے ہاتھوں سے ویران کر گئے۔ پس اے فہم و فراست رکھنے والو (اس واقعہ سے) عبرت حاصل کرو!