اور ان میں سے وہ لوگ بھی ہیں جو آپ (صل اَللہ علیک وسلم) کی (گفتگو) سنتے تو رہتے ہیں لیکن جب آپ (صل اَللہ علیک وسلم) کی بارگاہ (اقدس) سے باہر نکلتے ہیں تو علم والوں سے کہتے ہیں ابھی کیا کہا جا رہا تھا؟، یہ وہ لوگ ہیں جن کے قلوب پر (ہماری ذات) اَللہ نے چھاپ لگا دی ہے اور وہ اپنی خواہشات کی پیروی کر رہے ہیں