پھر اگر وہ روگردانی کریں تو ہم نے آپ (صل اَللہ علیک وسلم) کو ان پر نگہبان بنا کر نہیں بھیجا ہے، آپ (صل اَللہ علیک وسلم) پر (شرعی پیغام) پہنچا دینے کے علاوہ (کوئی اور ذمہ داری) نہیں ہے۔ اور جب ہم انسان کو اپنی طرف سے رحمت کا مزہ چکھاتے ہیں تو وہ اس کے ساتھ خوش رہتا ہے، اور اگر انہیں اُن کے اپنے ہاتھوں سے آگے بھیجی ہوئی بُرائی کے باعث کوئی مصیبت پہنچتی ہے تو (ہمارے احسان بھول جاتے ہیں) بیشک انسان بڑا ہی ناشکرگزار (ثابت ہوتا) ہے