اس گھڑی کے علم کا حوالہ اسی ذات کی طرف ہے اور نہ کوئی پھل نکلتا ہے ان کے خوشوں میں سے اور نہ کوئی مادہ میں سے حمل اُٹھانے والی اور نہ ہی بچہ جننے والی (ایسی ہے کہ) اس ذات "اَللہ" کے علم کے علاوہ ہو اور جس یوم ان (مشرک) لوگوں کو باآواز پوچھا جائے گا "اب بتاؤ" وہ کہاں ہیں میرے شریک ٹھہرائے جانے والے، وہ کہیں گے ہم آپ کی بارگاہ (اقدس) میں عرض کر دیتے ہیں ہم میں سے کوئی "ان کی موجودگی کا" گواہ نہیں ہے