اور اس (زمین) میں اس کے اوپر سے پہاڑ ظاہر فرمائے گئے ہیں اور اس میں (معدنیات، آبی ذخائر، قدرتی وسائل اور دیگر قوتوں کی) برکت رکھی گئی ہے، اور اس میں اس کی طاقتوں (رزق اور سامانِ معیشت) کو (اس ذات نے) چار ایام (ادوار) میں مقرر فرمایا ہے، (یہ سارا رِزق اصلًا) تمام طلب گاروں (اور حاجت مندوں) کے لئے (اس ذات کی طرف سے) برابر ہے