آپ (صل اَللہ علیک وسلم) پر ان کی ہدایت (کا ذمہ) نہیں ہے بلکہ (ہماری ذات) اَللہ جسے چاہے ہدایت دے، اور (اے مومنین) آپ لوگ جو مال بھی خرچ کریں وہ آپ لوگوں کے نفسوں کے فائدے کے لئے ہے اور (ہماری ذات) اَللہ کی رضاجوئی کی تلاش کے علاوہ آپ لوگوں کا خرچ کرنا مناسب ہی نہیں ہے اور آپ لوگ جو مال بھی خرچ کریں (بدلہ) آپ لوگوں کو پورا پورا دیا جائے گا اور آپ لوگوں پر کوئی ظلم نہیں ہو گا