اور جب (ہمیں بھول جانے والے) انسان کو کوئی جسمانی تکلیف چھوتی ہے تو وہ ہمیں (نہایت عاجزی سے رجوع کرتے ہوئے) دعا کرتا رہتا ہے، پھر جب ہماری ذات کی طرف سے اس شخص کو وہ نعمت بخش دی جاتی ہے کہنے لگتا ہے یہ تو اُس کو اس کے علم (اور تدبُر) کی وجہ سے مِل گئی ہے۔ بلکہ یہ اس کی آزمائش ہوتی ہے اور لیکن ان کی اکثریت بے علموں کی ہے