(اے مُخاطب!) کیا تم دیکھتے نہیں ہو کہ (ہماری ذات) اَللہ نے آسمان میں سے پانی برسایا پھر اسے زمین میں (چشموں ، دریاؤں) نہروں کی صورت بہا دیا ہے، پھر یہ ذات اس (پانی) سے اس کے مختلف رنگوں والی فصلوں (نباتات) کو اُگاتی ہے، پھر وہ (تیار ہوکر) خشک ہو جائے تو تم اسے زرد دیکھتے ہو، پھر یہ ذات اس کو (بھوسے کی طرح) ریزہ ریزہ کر دیتی ہے۔ بیشک اس (حکمت عملی) میں ہماری (یاددہانی) نصیحت فہم و فراست والوں کے لئے ہے