کیا آپ لوگوں میں سے کوئی شخص یہ چاہے گا کہ اس کے پاس کھجوروں اور انگوروں کا ایک باغ ہو جس کے نیچے دریا بہتے ہوں اس کے لئے اس میں ہر قسم کے پھل (بھی) ہوں اور (ابھی) اس کی اولاد بھی ناتواں ہو اور (ایسے وقت میں) اسے بڑھاپا آ پہنچے پھر (ایسے وقت میں) ایک بگولا آجائے جس میں (نِری) آگ ہو اس (باغ) کو جلا ڈالے (تو اس کی محرومی اور پریشانی کا عالم کیا ہو گا ؟ )، اسی طرح (ہماری ذات) اَللہ آپ لوگوں کے لئے آیات واضح بیان فرما دے تاکہ آپ لوگ غور و فکر کریں