اور اس (سفر والی مخصوص) ہوا کو سُلیمان (علیہ السلام) کے لئے (مسخر) فرما دیا گیا جس کی صبح کی مسافت ایک مہینے کی ہوتی ہے اور جس کی سپہر کی مسافت ایک مہینے کی ہوتی ہے اور ہم نے ان (علیہ السلام) کے لیے القِطْر (پٹرول اور ڈیزل وغیرہ) کا چشمہ جاری فرما دیا تھا (جس سے ان کے بَری ، بَحری اور ہوائی سفر میں آسانی ہوئی) اور جِنوں میں سے کچھ (ان کے تابع کر دئیے) جو ان کے رب کے (ہمارے) امر سے ان (علیہ السلام) کی دسترس میں کام کیا کرتے تھے۔ اور (ارشاد فرما دیا گیا) جو کوئی ان میں سے ہمارے امر سے ہٹے گا ہم اسے دوزخ کے عذاب کا مزہ چکھائیں گے(تفسير)