اے وہ سب جنہیں (ہماری ذات پر) ایمان یافتہ کیا گیا، ان لوگوں کی طرح نہ بنو جنہوں نے موسیٰ (علیہ السلام) کو (سخت جملوں اور حرکتوں سے) تکلیف پهنچائی، پس (ہماری ذات) اَللہ نے ان (علیہ السلام) کو ان (مخالف) لوگوں کی ان باتوں سے مبراء فرما دیا جو وہ کیا کرتے تھے اور وہ (علیہ السلام) (ہماری ذات) اَللہ کے ہاں نہایت معزز تھے