یہ (معزز و مکرم) نبی (صل اَللہ علیہ وسلم) ایمان یافتہ کئیے جانے والوں پر ان کی ذات سے زیادہ حقدار ہیں اور نبی (صل اَللہ علیہ وسلم) کی ازواج (مُطہرات) ان سب کی مائیں ہیں، (ہماری ذات) اَللہ کی کتاب (معاملے) میں ان مومنین اور مهاجرین میں سے ان کے بعض خونی رشہ دار بعض (دوسروں) کی نسبت زیادہ حقدار ہیں، علاوہ اس کے کہ آپ لوگ اپنے اتحادیوں کے ساتھ معروف طریقے سے بھلائی کریں، یہ ہمیشہ ہی سے (ہمارے محفوظ علم والی) اس کتابِ مسطور میں ہے