اور (پھر) ان سے ان کے نبی (علیہ السلام) نے فرمایا بیشک اَللہ نے تمہارے لئے طالوت کو بادشاہ بنا دیا ہے ، تو کہنے لگے کہ اسے ہم پر حکمران کیسے بنا دیا گیا اور ہم اس سے زیادہ حکمران بننے کے حق دار ہیں اسے تو مال میں (بھی) وسعت نہیں دی گئی ، (نبی علیہ السلام نے) فرمایا بیشک اَللہ نے تم لوگوں پر اسے منتخب فرما لیا ہے اور علم اور جسم میں کشادگی دی ہے اور اَللہ جسے چاہے اپنا (نظامِ) مُلک دے اور اَللہ خوب کشادہ مکمل علم والی ذات ہے