آپ لوگ اَللہ کے غیروں میں سے أَوْثَـٰنًۭا (غیر شرعی لوگوں اور جانداروں) کی بندگی (پیروی) کرتے ہیں اور حقائق کو بالکل ہی الٹا گھڑ کے پیش کرتے ہیں، بیشک اَللہ کے غیروں میں سے جن سب کی آپ بندگی (پیروی) کرتے ہیں وہ آپ لوگوں کے رزق کے مالک نہیں ہیں بلکہ وہ تو اَللہ کے ہاں سے اس رزق کے متلاشی ہیں، اور (صرف) اسی ذات کی بندگی کریں اور اسی ذات کے شکرگزار رہیں، (ہم سب کو) اسی ذات (اَللہ) کے حضور واپس پلٹنا ہے (تفسير)