پس وہ اس (چیونٹی) کی بات پر مسکراتے ہوئے ہنس دئیے اور (ہماری بارگاہ میں) عرض کی میری پرورش فرمانے والی ذات مجھے توفیق دئیے رکھیں کہ میں آپ کی ذات (کبریائی) کی اس نعمت کا شکر ادا کرتا رہوں جو آپ نے مجھ پر اور میرے والدین پر انعام فرمائی ہے اور کہ (آپ کی ذات کے) وہ قبول شدہ عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے رکھیں جس سے آپ کی ذات (کبریائی) راضی رہے اور مجھے اپنی رحمت (خاص) کے ساتھ اپنے قبول شدہ بندوں میں شامل رکھیں