اور ہم نے آپ (صل اَللہ علیک وسلم کی تشریف آوری) سے قبل کوئی رسول اور نبی ایسا نہیں بھیجا مگر (سب کے ساتھ یہ واقعہ پیش آتا رہا کہ) جب اس (رسول یا نبی) نے (مخلوقات پر ہمارا کلام) تلاوت فرمایا تو شیطان نے اس تلاوت کردہ کلام میں (اپنی طرف سے باطل شبہات اور فاسد خیالات کو) ملا دیا، سو شیطان جو (وسوسے سننے والوں کے ذہنوں میں) ڈالتا ہے اَللہ انہیں زائل فرمانے والی ذات ہے، پھر اَللہ اپنی آیات کو (تصدیق کے ساتھ اہلِ ایمان کے قلوب میں) نہایت مضبوط کر دینے والی ذات ہے، اور اَللہ مکمل علم پُختہ دانائی والی ذات ہے(تفسير)