آپ (صل اَللہ علیک وسلم) فرما دیجئے، جو کوئی گمراہی میں ہو تو (رب) رحمٰن اس کی ڈھیل کو مزید مہلت دے حتاکہ جب یہ لوگ وہ دیکھ لیں جس کا وعدہ کیا گیا ہے یا اس عذاب کو اور یا اس (قیامت کی) گھڑی کو، تب انہیں پتہ چل جائے گا وہ کون ہے جس کی جگہ بُری ہے اور لاؤ لشکر (صحبتوں) کے اعتبار سے کمزور تر ہے