اور اس طرح ہم نے ان پر مطلع کر دیا تاکہ وہ جان لیں کہ (ہماری ذات) اَللہ کا وعدہ سچا ہے اور یہ کہ (واقع ہونے والی) اس گھڑی کے بارے میں ہرگز کوئی شک نہیں ہے، جیساکہ وہ (بستی کے) لوگ آپس میں ان کے معاملے میں بحث و تکرار کر رہے تھے چناچہ کچھ لوگوں نے کہا ان پر ایک عمارت (بطور یادگار) تعمیر کر دیتے ہیں (بیشک) ان کو پالنے والی ذات (اَللہ) کو ان کا بہتر علم ہے (کہ یہ فوت ہو چکے ہیں یا دوبارہ سو رہے ہیں اور) جو (ایمان یافتہ) لوگ اُن کی رائے پر غالب آئے وہ کہنے لگے ہم ان پر ایک مسجد ضرور بنائیں گے(تفسير)