(کسی نے کہا) اور جیساکہ آپ لوگوں نے ان (باطل قوتوں) سے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے اور اَللہ کے سواء کسی (باطل معبود) کی بندگی نہیں کرتے تو اس غار کی طرف ہی پناہ لے لیں، آپ لوگوں کی پرورش فرمانے والی ذات (اَللہ) آپ لوگوں کے لئے اپنی رحمت میں سے کشادگی فرمائے گی اور آپ لوگوں کے لئے اس معاملے میں راحت مہیا فرمائے گی