جبکہ آپ سب پر مُردار حرام کر دیا گیا ہے اور خون اور سؤر کا گوشت اور ہر وہ جانور (یا مویشی جس پر ذبح کے وقت اسم اَللہ نہ پکارا گیا ہو یا) جو (ہماری ذات) اَللہ کے غیر کے لئے ہو (وہ بھی حرام ہیں) ، مگر جو بھی سخت مجبور ہو جائے نہ تو وہ (ہماری ذات کا) نافرمان ہو اور نہ ہی حد سے تجاوز کرنے والا تو اس پر (زندہ رہنے کی حد تک کھا لینے میں) کوئی گناہ نہیں، بیشک اَللہ مغفرت (جسموں کی گندگی سے) نہایت درگزر فرمانے والی ذات ہے(تفسير)