یقیناََ اُن (قوموں) کے ان قصّوں میں فہم و فراست رکھنے والوں کے لئے عبرت ہے ، یہ (قرآن) کوئی گھڑی ہوئی بات نہیں ہے اور بلکہ یہ تو زمانوں کے درمیان (نزول و واقعات) کی تصدیق کرنے والی اور (جامع) تفصیل ہے اور یہ قوم کے ایمان یافتہ ہونے کے لئے ہدایت اور رحمت ہے (تفسير)