عرض کی اے لوط (علیہ السلام) بیشک ہم آپ کو پالنے والی ذات کے پیغام رساں (فرشتے) ہیں یہ (بُری نیت سے آئے) لوگ آپ (علیہ السلام) تک ہرگز نہیں پہنچ سکتے ، پس آپ (علیہ السلام) اپنے خاندان والوں کے ساتھ رات کے (بقیہ) حصے میں (اس بستی سے) سفر فرمائیے اور آپ لوگوں میں سے آپ (علیہ السلام) کی بیوی کے علاوہ کوئی ایک بھی (پیچھے) نہیں مُڑے گا بیشک وہ بھی مصیبت زدہ ہوگی جس مصیبت میں وہ (دوسرے لوگ) ہونگے ، بیشک ان کا مقررہ وقت صبح کا ہے ، کیا صبح قریب ہی نہیں !