اور میں تمہارے لئے یہ نہیں کہتا میرے پاس اَللہ کی ذات کے (مال و دولت والے) خزانے ہیں اور نہ میں (از خود) الغیب کا (علم) جاننے والا ہوں اور نہ کہتا ہوں کہ میں فرشتہ ہوں اور نہ جن لوگوں کو تمہاری نظریں حقیر جانتی ہیں ان کے لئے کہتا ہوں کہ اَللہ کی ذات ان کو خیر نہ دے ، اَللہ کو اس کا (مکمل) علم ہے جو کچھ ان کے نفسوں میں (چُھپا) ہے ، (ہاں اگر یہ سب کہوں تو) بیشک تب میں ضرور حد سے تجاوز کرنے والوں میں سے ہو جاؤں گا