اہل مدینہ کے لئے اور جو کوئی ان کے گِرد و نواح رہنے والے أعراب میں سے ہیں مناسب نہیں کہ (ہماری ذات) اَللہ کے رسول (صل اَللہ علیہ وسلم) سے (الگ ہو کر) پیچھے رہ جائیں ، اور نہ یہ کہ خود اپنے نفسوں کے ساتھ ان (صل اَللہ علیہ وسلم) کی ذات (مقدسہ) سے زیادہ چاہت رکھیں ، یہ (فرمان) ان کو اس لئے ہے کہ (ہماری ذات) اَللہ کی راہ میں (جب) وہ پیاسے رہتے ہیں اور تھکاوٹ ہوتی ہے اور بھوکے رہتے ہیں اور کسی ایسی جگہ پر قدم رکھتے ہیں جس سے کُفر کرنے والے غضبناک ہو جائیں اور (اگر) وہ کسی دشمن سے فائدہ اٹھائیں تو اس کے ذریعے ان کے لئے قبول شدہ عمل (کا ثواب) لکھ دیا جاتا ہے ، بیشک اَللہ احسان مند رہنے والوں کا بدلہ ضائع کرنے والی ذات نہیں ہے