آپ (صل اَللہ علیک وسلم) اس (عمارت) میں ہرگز کھڑے نہ ہونا، البتہ جس مسجد کی بنیاد پہلے یوم ہی تقویٰ ( اَللہ کی پرهیزگاری و خوشنودی حاصل کرنے) پر رکھی گئی ہو حقدار ہے کہ آپ (صل اَللہ علیک وسلم) اس میں قیام فرمائیں ، جس میں ایسے لوگ ہوں جو (ظاہر و باطن کو) پاکیزہ رکھنے سے محبت کرنے والے ہوں ، اور اَللہ پاکیزہ رہنے والوں کو پسند فرمانے والی ذات ہے