( اے مومنو) جب آپ لوگ ان کی طرف (جدوجہد و جہاد سے واپس) پلٹے تو آپ لوگوں کی طرف عذر پیش کریں گے، آپ (صل اَللہ علیک وسلم) فرما دیجئے، کوئی عذر پیش نہ کرو ہم تم لوگوں پر یقین نہیں کرتے بیشک اَللہ نے ہمیں تمہارے رازوں سے باخبر فرما دیا ہے اور اب اَللہ اور اس کا رسول تمہارے (آئیندہ کے) عمل کو دیکھیں گے پھر تمہیں الغیب اور الشھادہ کے مکمل علم والی ذات (اَللہ) کی طرف بھیجا جائے گا پس وہی ذات تم لوگوں کو باخبر فرمائے گی جو کچھ تم کرتے رہے ہو