اور علم رکھیں! کہ اگر آپ لوگ (ہماری ذات) اَللہ پر (پُختہ) ایمان یافتہ ہیں اور جو کچھ ہم نے اپنے بندے (محمد صل اَللہ علیہ وسلم) پر (حق و باطل کے درمیان) فیصلے کے یوم نازل فرمایا ہے جس یوم دونوں لشکر باہم مقابل ہوئے تھے تو جو کچھ غنیمت میں سے آپ لوگ پائیں اس کا پانچواں حصہ ہماری ذات کے لئے (شُکرانے کا مختص) کر دیں اور (وہ حصہ) رسول (معزم صل اَللہ علیہ وسلم) کے لئے اور قریب رہنے والوں اور یتیموں اور مسکینوں اور مسافروں (میں تقسیم) کے لئے ہے، اور اَللہ ہر شے پر قدرت والی ذات ہے