وہی ذات ہے جس نے تم سب کو ایک نفس (خاص) میں سے خلق فرمایا ہے اور اسی (نفس) میں سے اس (مؤنث) کے جوڑ کو ظاہر فرما دیا تاکہ وہ اس کے ساتھ (سکونیت میں) رہے پھر جب اس (مُذّکر) نے اس کو ڈھانپ لیا وہ خفیف بوجھ کے ساتھ حاملہ ہو گئی تو اس (حمل) کو جاری رکھا پھر جب (بطن) وزنی ہوا تو دونوں اپنے رب اَللہ سے دعا کرنے لگے کہ اگر آپ (کی ذات) ہمیں صالح (و تندرست اولاد) دے تو ہم ضرور شکر گزاروں میں سے ہو جائیں گے