پھر جب وہ (نافرمان) نصیحتیں بھول گئے جو انہیں (فریضۂ دعوت و تبلیغ انجام دینے والے اُمتی) کرتے رہے (تو) ہم نے وہ جو برائی سے منع کرنے والے (اُمتی) تھے انہیں نجات عطا فرمائی اور وہ جو (اپنے نفسوں پر) ظلم کرنے والے (نافرمان) تھے انہیں نہایت برے عذاب سے پکڑ لیا کیونکہ وہ ہمیشہ نافرمانی کرنے والے تھے