اور موسیٰ (علیہ السلام) نے ہمارے میقات کے لئے اپنی قوم کے (سرکرده) ستر مَردوں کو چُن لیا (تاکہ وہ موسیٰ علیہ السلام کے ساتھ ہمارے مقرر کیے ہوئے وقت پر حاضر ہوں) پھر اُنہیں ایک دہلا دینے والی آفت نے آ پکڑا تو (موسٰی علیہ السلام نے) عرض کی میرے رب اگر آپ چاہتے تو اس (چُناؤ) سے پہلے ہی انہیں اور مجھے ہلاک کر دیتے ، کیا آپ ہمیں اُس فعل کے سبب ہلاک کر دیں گے جو ہم سے (چند) بیوقوف کرتے ہیں یہ تو محض آپ کی آزمائش ہے اس کے ذریعے آپ جسے چاہیں گمراہ ٹھہرا دیں اور جسے آپ چاہیں ہدایت یافتہ کر دیں آپ ہی کی ذات ہماری نگہبان ہے پس ہمارے لئے مغفرت فرمائیں اور ہم پر رحم فرمائیں اور (بیشک) آپ ہی کی ذات بہترین مغفرت فرمانے والی ہے