اور موسٰی (علیہ السلام) کی قوم نے ان کے (کوہِ طور پر جانے کے) بعد اپنے زیورات (جو انہوں نے فرعون کے خزانے سے چوری کئے تھے اس سونے) سے ایک بچھڑا بنا لیا جس کا جسم (بے جان) تھا (لیکن سامری کے جادو کی وجہ سے) ایک آواز (نکلتی) تھی، کیا انہوں نے یہ نہیں دیکھا کہ وہ نہ ان سے بات کر سکتا ہے اور نہ ہی انہیں (ہمارے) راستے کی ہدایت کر سکتا ہے ، انہوں نے اسی کو (معبود) بنا لیا اور وہ ہمیشہ ہی (اپنے نفسوں پر) ظلم کرنے والے تھے