اور ہمارا وعدہ ہوا موسٰی (علیہ السلام) سے تیس راتوں کا اور ہم نے انہیں (مزید) دس کے ساتھ پورا کیا پس ان کا اپنے رب کے لئے میقات (مقررہ مدت کے لئے مکمل طور پر ہماری حضوری میں رہنا) چالیس راتوں میں پورا ہوا اور موسٰی (علیہ السلام) نے اپنے بھائی ہارون (علیہ السلام) سے فرمایا آپ میری قوم میں (میری غیر موجودگی کے دوران) میرے خلیفہ رہنا اور (ان کی) اصلاح کرتے رہنا اور فسادیوں کی راہ کی پیروی نہ کرنا (انہیں اس راہ پر چلنے نہ دینا)