اور جب ان پر کوئی سزا واقع ہو جاتی تو کہتے اے موسیٰ ہمارے لئے اس عہد کے واسطے سے اپنے پروردگار کی بارگاہ میں عرض کریں جو اس نے آپ سے کر رکھا ہے ، اگر ہم سے یہ سزا ہٹ گئی تو ہم آپ پر ضرور ایمان لے آئیں گے اور ہم بنی اسرائیل کو بھی آپ کے ساتھ ضرور بھیج دیں گے