ان (شعیب علیہ السلام) کی قوم میں سے وہ جو تکبر کرنے والے سرکردہ لوگ تھے کہنے لگے اے شعیب ہم ضرور تمہیں اور وہ جو تمہارے ساتھ ایمان یافتہ ہوئے ہیں اپنے گاؤں سے نکال دیں گے یا تم لوگ ہمارے مذہب میں پلٹ آؤ، (شعیب علیہ السلام نے) فرمایا اگرچہ ہم (تمہارے مذہب میں پلٹنے سے) بے زار ہی ہوں ؟