آپ (صل اَللہ علیک وسلم) فرما دیجئے، (ہماری ذات) اَللہ نے جو اپنے بندوں کے لئے زینت (حُسنِ مخلوقات ، عبادات اور سکون کی حالت کے وقت) کو نکالا ہے تو اسے کون حرام کر سکتا ہے؟ اور یہ رزق میں سے پاکیزہ چیزیں ہیں ، آپ (صل اَللہ علیک وسلم) فرما دیجئے، یہی (پاکیزہ چیزیں) دنیا کی زندگی میں ایمان یافتہ ہونے والوں کے لئے (رحمتیں) ہیں (اور) قیامت کے دن (بھی صرف انہی کے لئے) مخصوص ہوں گی، اسی طرح قوم کے لئے ہم آیات کو تفصیل سے بیان فرماتے ہیں (تاکہ) علم والے ہو جائیں