اور آپ لوگوں کو کیا ہے کہ آپ اس (ذبیحہ) سے نہیں کھاتے جس پر (ذبح کے وقت) اسم اَللہ کا ذکر کیا گیا ہو (تم ان حلال مویشیوں کو بلاوجه حرام ٹھہراتے ہو) ! حالانکہ ہم نے آپ لوگوں کے لئے ان (تمام) چیزوں کو تفصیلاً بیان فرما دیا ہے جو ہم نے آپ سب پر حرام کی ہیں، سوائے اس (صورت) کے کہ آپ لوگ (محض جان بچانے کے لئے) ان (کے بقدرِ حاجت کھانے) کی طرف انتہائی مجبور ہو جاؤ (سو اب آپ لوگ اپنی طرف سے اور چیزوں کو مزید حرام نہ ٹھہرایا کرو)، بیشک بہت سے لوگ بغیر (پُختہ) علم کے اپنی خواہشات (اور من گھڑت تصورات) کے ذریعے (لوگوں کو) بہکاتے رہتے ہیں اور (حبیبِ مکرم) بیشک آپ (صل اَللہ علیک وسلم) کو مرتبۂ کمال تک پہنچانے والی "ھُو" ہماری ذات کو حد سے تجاوز کرنے والوں کا خوب علم ہے