اور یقیناََ تم (انتقال کے بعد) فرداََ فرداََ ہمارے پاس آؤ گے جیسا کہ پہلی بار تمہیں خلق کیا (اور ہماری بارگاہ میں پیش کیا) گیا تھا اور تمہارے حصے (وراثتیں ، مال ، اولاد) جو ہم نے تمہیں دئے ہیں اپنے پسِ پُشت چھوڑ آؤ گے اور (اے مشرکو) ہم نے تمہارے ساتھ تمہارے کسی سفارشی کو نہیں دیکھا جنہیں تم سوچتے ہو کہ وہ تمہارے اندر (معاملات کے حل کرنے میں) شریک ہیں، یقیناََ تمہارے درمیان (موت کے بعد جہنم سے پہلے عارضی) دوری ہوگی اور جو دعوے تم لوگ کرتے ہو یہ تم لوگوں پر گمراہی ہے