اور اگر آپ (صل اَللہ علیک وسلم) پر ان کی رُوگردانی گراں گزر رہی ہے (اور آپ صل اَللہ علیک وسلم بہر صورت ان کے ایمان لانے کے خواہش مند ہیں) تو اگر آپ (صل اَللہ علیک وسلم) سے (یہ) ہو سکے کہ زمین میں (اترنے والی) کوئی سرنگ یا آسمان میں (چڑھنے والی) کوئی سیڑھی تلاش کر لیں پھر (انہیں دکھانے کے لیے) ان کے پاس کوئی (خاص) آیت لے آئیں (وہ تب بھی ایمان یافتہ نہیں ہونگے)۔ اور اگر (ہماری ذات) اَللہ چاہے تو ان کو ہدایت پر ضرور جمع فرما دے۔ پس آپ (صل اَللہ علیک وسلم کو ان کی حقیقت سمجھانے کے لئے انہیں آزماتے ہیں تاکہ آپ ان کی بدبختی سے) بے خبر نہ رہیں